منگل, 10 نومبر 2026
منگل, 10 نومبر 2026|
تازہ ترین
طرز زندگی

دراز 11.11 سیل آج رات 8 بجے سے شروع، 75 فیصد تک رعایت اور 1.8 ملین روپے کے انعامات

News Cuff

کراچی: پاکستان کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ سیل دراز 11.11 آج رات 8 بجے شروع ہو رہی ہے۔ بارہ روز تک جاری رہنے والی اس سیل میں 100 سے زائد برانڈز پر 75 فیصد تک رعایت، روزانہ 14 ہزار روپے تک کے واؤچرز اور مجموعی طور پر 1.8 ملین روپے مالیت کے 116 انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیل کا آغاز برانڈ رش آور سے ہو گا، جس میں 100 سے زائد برانڈز پر 75 فیصد تک رعایت کے ساتھ اہل واؤچرز کے ذریعے مزید 14 فیصد اضافی بچت ملے گی۔ پہلے چھ گھنٹوں میں بینکوں کی جانب سے 30 فیصد تک رعایت بھی دستیاب ہو گی۔ برانڈ رش آور 15 اور 21 نومبر کو دوبارہ بھی آئے گا۔ روزانہ کے واؤچرز میں لانچ کے موقع پر 7,500 روپے کا پرائم واؤچر اور 8,000 روپے تک کے ڈیلی فلیش واؤچرز شامل ہیں، جبکہ گھریلو آلات پر 12 ہزار روپے تک کی رعایت اور فیشن، بیوٹی، ٹیکنالوجی اور گھر کی اشیا پر مزید 12 سے 15 فیصد بچت کی پیشکش ہے۔

1.8 ملین روپے کے انعامات
رعایت کے ساتھ ساتھ انعامات کی بھی بھرمار ہے۔ شاپ اینڈ ون مہم میں عمرے کے ٹکٹ، اسمارٹ فونز، واشنگ مشینیں اور گفٹ ہیمپر سمیت 54 انعامات رکھے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 8 لاکھ روپے ہے، جبکہ دراز کوائنز کے ذریعے الیکٹرک بائیکس، اسمارٹ واچز اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات سمیت 62 انعامات دیے جائیں گے جن کی مالیت 10 لاکھ روپے ہے۔

بینک اور ڈیجیٹل ادائیگی پر مزید بچت
منتخب بینکوں اور ڈیجیٹل ادائیگی کے ذرائع سے ادائیگی پر 40 فیصد تک اضافی بچت بھی ملے گی۔ اس میں ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، یونین پے، بینک الحبیب، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، بینک الفلاح، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، حبیب میٹرو، جاز کیش، ایزی پیسہ، یو پیسہ، البراکہ بینک اور عسکری بینک شامل ہیں۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر بین یی کا کہنا ہے کہ اس سال کی مہم کا مقصد آن لائن شاپنگ کو خریداروں کے لیے مزید فائدہ مند بنانا ہے۔ سیل 21 نومبر تک جاری رہے گی اور تمام پیشکشیں دراز ایپ اور ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے