جمعہ, 20 نومبر 2026
جمعہ, 20 نومبر 2026|
تازہ ترین
سفر

پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی 23 دسمبر تک بڑھا دی

News Cuff

ایئر انڈیا کا بوئنگ 777 طیارہ پرواز میں۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے جمعرات کو نیا نوٹم جاری کیا، جس کے تحت بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر پابندی اب 23 دسمبر 2026 کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔ اس سے قبل کی توسیع 24 نومبر کو ختم ہو رہی تھی۔

نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ "پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں اور بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ ملکیت، زیرِ انتظام یا لیز پر لیے گئے طیاروں کے لیے دستیاب نہیں، بشمول فوجی پروازیں۔” پابندی کا اطلاق کراچی اور لاہور، دونوں فلائٹ انفارمیشن ریجنز پر ہو گا۔

اپریل 2025 سے جاری پابندی
یہ پابندی پہلی بار 23 اپریل 2025 کو لگائی گئی تھی، جب پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا۔ اسی ہفتے بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں، اور تب سے ہر ماہ اس پابندی میں توسیع ہوتی آ رہی ہے۔

بھارتی ایئرلائنز کے لیے لمبے راستے
پابندی کے باعث بھارتی مسافر اور کارگو طیاروں کو یورپ، برطانیہ اور شمالی امریکہ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے بچ کر لمبے راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں، جس سے ایندھن کا خرچ اور پرواز کا وقت دونوں بڑھ جاتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے کوئی آثار فی الحال نظر نہیں آ رہے، اس لیے آئندہ ماہ بھی اسی طرح کی توسیع کا امکان ہے۔

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے