ہفتہ, 28 نومبر 2026
ہفتہ, 28 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

ایمرجنسی سے کابینہ تحلیل نہیں ہوتی، آپ نے پورے عوامی مینڈیٹ کو تحلیل کر دیا: بیرسٹر گوہر کی حکومت پر سخت تنقید

News Cuff

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے صوبائی کابینہ تحلیل نہیں ہوتی، لیکن حکومت نے ایک فیصلے سے پورے عوامی مینڈیٹ کو ہی تحلیل کر دیا ہے۔

مفاہمت کی طرف بڑھنے کا مشورہ
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔ انھوں نے پنجاب حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو اس انداز میں ختم کرنا جمہوری روایات کے منافی ہے۔

تحریک انصاف کا مؤقف
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے بھی پی ٹی آئی کا دہشت گردی کے ساتھ تعلق جوڑنے کو بدترین سیاسی شعبہ بازی قرار دیا ہے۔ پارٹی قیادت کا مجموعی مؤقف ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کے بجائے وفاق نے ٹکراؤ کا راستہ اختیار کیا، جس کے نتائج ملک کے لیے اچھے نہیں ہوں گے۔

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے