خیبر پختونخوا سے متعلق فیصلہ ہمارے لیے آسان نہیں تھا، جتنی جلدی ممکن ہوا صورتحال نارمل کریں گے: وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کے لیے آسان نہیں تھا، مگر صوبے کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال نے کوئی دوسرا راستہ نہیں چھوڑا تھا۔
بعض اضلاع میں شام کے بعد زندگی مفلوج
محسن نقوی کے مطابق صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی تھی کہ بعض اضلاع میں شام کے بعد رہائشی گھروں سے باہر نہیں نکلتے تھے۔ گزشتہ دو برسوں سے سکیورٹی فورسز اور شہری مسلسل دہشت گرد حملوں کا نشانہ بن رہے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ ہم خاموش تماشائی بنے نہیں رہ سکتے۔
صدر سے دستخط کی ویڈیو وائرل
دوسری جانب وزیر داخلہ کی اپنی نگرانی میں صدر آصف علی زرداری سے ایمرجنسی کے نفاذ پر دستخط کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوا خیبر پختونخوا کی صورتحال نارمل کریں گے اور گورنر راج کا دورانیہ ضرورت سے زیادہ طویل نہیں ہونے دیا جائے گا۔



